پختونخوا: 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی ساڑھے 28کروڑ قیمت مقرر
پشاور(آئی این پی)پختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی،اس حوالے سے جاری فہرست کے مطابق مجموعی انعامی رقم 28 کروڑ 58 لاکھ روپے مختص کی گئی ہے ۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع، گرفتاری یا موثر معلومات دینے والے شخص کی شناخت مکمل خفیہ رکھی جائے گی، مالی انعام بھی دیا جائے گا ۔مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔ فہرست میں ڈی آئی خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ اور دیگر علاقوں کے مطلوب افراد شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments