لاہور ہائیکورٹ کیلئے نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے لیے نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب آج (پیر کو)ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گی۔
حلف اٹھانے والوں میں نامزد ایڈیشنل جج غلام سرور نہنگ، محمد اجمل خان زاہد، امیر عجم ملک، شیریں عمران، اسد علی باجوہ، محمد امجد پرویز، خالد بن عزیز، منور اقبال دوگل، سید فرہاد علی شاہ اور عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں ۔حلف اٹھانے کے بعد تمام نئے ایڈیشنل ججز اسی روز مقدمات کی سماعت بھی کریں گے ، نامزد ایڈیشنل ججز کو ایک سال کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے ۔ نئے ججز کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 50 ہو جائے گی، جبکہ ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد کم ہو کر 10 رہ جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments