ووٹ امانت ،کشمیری عوام بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں،علیم خان
عوام اس بار وعدے کرنے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں،ویڈیو پیغام
اسلا م آباد(این این آئی)صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ ووٹ امانت ہے اورکشمیری عوام اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں ،ویڈیو پیغام میں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال انتہائی ذمہ داری، شعور اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں کیونکہ انتخابات صرف حکومتوں کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل، خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے تعین کا اہم موقع ہوتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ خطے میں مقامی سطح پر ریونیو پیدا کرنے کے موثر ذرائع قائم کئے جائیں، جب تک آزاد کشمیر اپنی معیشت کو مضبوط نہیں بنائے گا اور اپنی آمدنی میں اضافہ نہیں کرے گا ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بار ان عناصر کے دھوکے میں نہ آئیں جو ماضی میں بارہا عوام سے بڑے بڑے وعدے کرتے رہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہیں پورا نہ کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments