ریاست کی بقا کیلئے مخالفانہ اور کڑوی آوازوں کو سننا سمجھنا ہو گا:سعدرفیق

 ریاست کی بقا کیلئے مخالفانہ اور کڑوی آوازوں کو سننا سمجھنا ہو گا:سعدرفیق

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردحملے میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہری کی شہادت نہایت المناک اور دل سوز خبر ہے۔

آئے روز دہشتگردی اور بم حملوں کے واقعات قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دہشتگردی کی شدید لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا ، پاکستان کے دشمن ہم پر اندر سے حملہ آور ہیں، بدقسمتی سے ہماری توجہ اس جانب نہیں ۔ ریاست کی بقا ، استحکام اور ترقی کیلئے مخالفانہ اور کڑوی آوازوں کو سننا سمجھنا ہو گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...