تیل سپلائی معطل نہیں کی جائیگی،چیئرمین ٹینکراونرز ایسوسی ایشن

 تیل سپلائی معطل نہیں کی جائیگی،چیئرمین ٹینکراونرز ایسوسی ایشن

موجودہ نازک حالات میں آئل ٹینکر مالکان پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کرایوں، ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر مسائل پر حکام سے مذاکرات جاری ہیں ، شاہوانی

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا ہے ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی سپلائی کسی بھی صورت معطل نہیں کی جائے گی اور موجودہ نازک حالات میں آئل ٹینکر مالکان پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ پورے ملک میں آئل ٹینکرز کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ عوام اور صنعتوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔میر شمس شاہوانی نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر اور متعلقہ وزارتوں کے حکام کے ساتھ کرایوں، ٹرانسپورٹ اخراجات اور آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل پر مسلسل اجلاس جاری ہیں جبکہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کرپٹ مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں اور حکومت کسی بھی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں آئے بغیر عوامی مفاد میں فیصلے کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...