مظفرآباد:آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے والے پی پی کارکن شجاعت کی بنیادی رکنیت منسوخ

مظفرآباد:آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے والے  پی پی کارکن شجاعت کی بنیادی رکنیت منسوخ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما سید شجاعت علی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر منسوخ کر دی۔

،سید شجاعت کاظمی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان حلقہ نمبر LA 30,4 مظفرآباد کے مدمقابل آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن اور آئین کی پاسداری ہر رکن پر لازم ہے کسی بھی سطح پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...