ٹانک چیک پوسٹ حملہ، دہشتگردوں کی لاشیں دیکھ کر شہریوں کااظہارنفرت

ٹانک چیک پوسٹ حملہ، دہشتگردوں کی لاشیں دیکھ کر شہریوں کااظہارنفرت

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔

ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا،سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فتنہ الخوارج کے تمام دہشتگرد مارے گئے ،ٹانک کے مقامی بازار میں حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پر شہریوں کی جانب سے نفرت کا اظہار کیا گیا،عوام نے دہشت گردوں پر شدید غصے ، بیزاری اور لعنت ملامت کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...