گرین لائن بغیربوگی چل پڑی،مسافروں کااحتجاج،ٹرین چکلالہ رکوادی
مخصوص بوگی کے ٹکٹوں کی رقم وصول کی گئی،احتجاج پرپولیس کی بھاری نفری طلب تکنیکی خرابی پر بوگی الگ کی گئی، مذاکرات کے بعد گرین لائن کراچی روانہ کر دی گئی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس میں مختص بوگی شامل نہ ہونے پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین کو چکلالہ ریلوے سٹیشن پر رکوا دیا۔ مذاکرات کے بعد ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ ان سے مخصوص بوگی کے ٹکٹوں کی رقم وصول کی گئی لیکن روانگی کے وقت وہ بوگی ٹرین کے ساتھ نہیں لگائی گئی جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کے باعث چکلالہ ریلوے سٹیشن پر کشیدگی پیدا ہوگئی جس پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ریلوے حکام نے مسافروں کو بتایا کہ متعلقہ بوگی تکنیکی خرابی کے باعث حفاظتی نقطئہ نظر سے الگ کی گئی تھی۔ یقین دہانی اور مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ہوگیا اور گرین لائن ایکسپریس کراچی کے لیے روانہ کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments