نامورکمپنی کے گودام سے 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی برآمد
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر اعلٰی کے حکم پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور کا رائیونڈ روڈ بشیر چوک پر چھاپہ، 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائر پتی برآمد کر لی گئی۔
چائے پتی تیار کرنے والی معروف کمپنی کے گودام سے ملنے والی 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی تلف کر دی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن بند کر کے 10لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ایکسپائر مال اور فریش سٹاک ایک ہی گودام میں رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق مارکیٹ سے واپس آنیوالی ایکسپائر پتی کی محفوظ تلفی کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، کمپنی مارکیٹ ریٹرن چائے کی تلفی سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی،استعمال سے قبل چائے پتی کی ٹیسٹنگ کا بھی کوئی ریکارڈ نہ تھا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فروخت یا مشکوک سرگرمی سے قبل بروقت کارروائی کر کے پتی تلف کردی گئی، عوامی صحت کے تحفظ کیلئے جعلساز اور ملاوٹ مافیاکیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments