اصلاحات پروگرام کیلئے ایم پی ون سکیل میں ماہر بھرتی کرنیکا فیصلہ

اصلاحات پروگرام کیلئے ایم پی ون سکیل میں ماہر بھرتی کرنیکا فیصلہ

ماہر سول سروس اصلاحات اور انسانی وسائل نظام بہتر بنانے کیلئے معاونت فراہم کریگا پی ایچ ڈی سات سال یا ماسٹرز کیساتھ9سال تجربہ رکھنے والے امیدوار اہل ہونگے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت کے ادارہ جاتی اصلاحات (انسٹی ٹیوشنل ریفارمز )پروگرام کے لیے ماہر (ایکسپرٹ) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام ماہر کی ایم پی ون سکیل میں تقرری کی جائے گی ، ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے ماہر عہدے پر تقرری کے لیے تعلیمی قابلیت، تجربہ و اہلیت کے قواعد جاری کیے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق یہ ماہر حکومت کی سول سروس اصلاحات، وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو مؤثر بنانے اور انتظامی نظام میں بہتری کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

دستاویز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنے والی مرکزی مینجمنٹ کنسلٹنسی تنظیم کے طور پر مختلف وزارتوں اور اداروں کو  تکنیکی خدمات فراہم کرتا ہے ۔ سول سروس میں باصلاحیت افراد کی بھرتی اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے سفارشات، کارکردگی، احتساب، جوابدہی، تنخواہوں، مراعات، انعامات اور تشخیصی نظام میں بہتری کی تجاویز بھی دینا ہوں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس عہدے کے لیے پی ایچ ڈی کے ساتھ کم از کم سات سال یا ماسٹرز ڈگری کے ساتھ نو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ درکار ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...