سپریم کورٹ:بشام خود کش حملہ کے ملزمان کووکیل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ:بشام خود کش حملہ  کے ملزمان کووکیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے علاقہ بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے مقدمہ میں 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی اپیل کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش ہو رہے ، کیا وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک شریک ملزم نے بتایا غریب لوگ ہیں، ریڑھی لگا کر روزگار کماتے ہیں، وکیل کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر دہشتگردی میں سہولت کاری کا الزام ہے ، معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور وکیل مقرر کریں۔ شریک ملزم نذیر کا سم کارڈ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال تھا، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوں بصورت دیگر ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے 2024 میں خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...