ریلوے کمیٹی:حنیف عباسی مسلسل غیرحاضر، ارکان کااحتجاج
وزیر ریلوے کوسوالات کے جواب دینا پڑتے ہیں اس لیے نہیں آرہے :ناصربٹ ریلوے نے 100ملین منافع کمایا تو رقم کہاں ہے ؟سینیٹرز،آئندہ حاضری کی ہدایت
اسلام آباد(دنیا نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کے ارکان نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مسلسل عدم حاضری پر شدیداحتجاج کیا،چیئرمین کمیٹی نے کہاوفاقی وزیرکی عدم حاضری کامعاملہ وزیراعظم تک پہنچائیں گے ، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر شہادت اعوان نے کی، سینیٹر ناصر بٹ نے کہاوزیر ریلوے اجلاس میں اس لیے نہیں آتے کیونکہ انہیں سوالات کے جواب دینا پڑتے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا وفاقی وزیر ریلوے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سینیٹ ریلوے کمیٹی نہیں چلا سکتے ، عدم حاضری کا معاملہ وزیراعظم تک پہنچائیں گے ، کمیٹی ارکان نے کہااگر ریلوے نے 100 ملین منافع کمایا ہے تو بتایا جائے یہ رقم کہاں ہے ؟،کمیٹی نے وفاقی وزیر کے 100 ملین منافع کے دعوے پر تفصیلات طلب کر لیں،چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر ریلوے کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس غیرمعینہ مدت تک موخرکردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments