پٹرول 1 روپیہ لٹر سستا، ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مہنگا

پٹرول 1 روپیہ لٹر سستا، ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مہنگا

ڈیزل کی قیمت 386روپے 83پیسے ،پٹرول کی 334 روپے 18 پیسے لٹرہوگئی باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے ،قیمتوں میں بہتری آنا شروع جائیگی:علی پرویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا نے آج کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے ،کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 386روپے 83پیسے ہوگئی ہے ۔ پٹرولیم ڈویژن نے 28 جولائی کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ ادھروفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہتری کی امید ظاہر کردی، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے ہیں،قیمتوں میں چند دنوں سے جاری اضافہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگا،انہوں نے کہا کہ اوگرا کو فارمولے کے تحت قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...