اسلام آبادپولیس بھرتی،دوڑمیں شریک نوجوان جان کی بازی ہارگیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے جاری جسمانی دوڑ کے دوران 25 سالہ امیدوار جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق 25 سالہ اسحاق جان پولیس لائنز اسلام آباد میں بھرتی کے لیے دوڑ میں حصہ لے رہا تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔ موقع پر موجود عملے نے اسے پولیس لائنز کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر پمز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments