آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

 آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بدھ کو الوداعی ملاقات کی۔

 جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون نے سفیر خضر فرہادوف کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...