پختونخوا اسمبلی ارکان کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی سہولت ختم کرنیکا فیصلہ

پختونخوا اسمبلی ارکان کیلئے تاحیات بلیو  پاسپورٹ کی سہولت ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے اجلاس میں اراکین کی مراعات سے متعلق بل پر اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا جو کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اراکین اسمبلی کو تاحیات کے بجائے صرف اپنی اسمبلی مدت کے دوران بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اراکین کے لیے اسمبلی نادرا کارڈ جاری کرنے کی تجویز اور ان کے اہل خانہ کو یہ کارڈ دینے کی شق ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی مراعات و استحقاقات بل میں میڈیا سے متعلق قوانین میں بھی نرمی کی جائے گی جبکہ سپیکر اور ڈپٹیسپیکر کی موجودہ مراعات اور اخراجات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تاحیات بلیو پاسپورٹ کی سہولت ختم کرنے کے فیصلے پر کئی اراکین اسمبلی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراعات بل کے ترمیمی مسودے کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کی منظوری کے بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے پر سپیکر بابر سلیم کو بل پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...