احمد محی الدین قبل از وقت ریٹائر، شوکت حیات ایف بی آر واپس

احمد محی الدین قبل از وقت ریٹائر، شوکت حیات ایف بی آر واپس

احمد محی الدین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فوری اطلاق ، ایکس پاکستان لیوبھی منسوخ انعم صادق تین سالہ ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس پاکستان گریڈ 19 کے افسر لیفٹیننٹ (ر ) احمد محی الدین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔ احمد محی الدین کی خدمات اس وقت حکومتِ پنجاب کے سپرد تھی ،احمد محی الدین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ ان کی نصف اوسط تنخواہ پر باقی بیرون ملک رخصتِ (ایکس پاکستان) بھی منسوخ کر دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے افسر شوکت حیات کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) پشاور سے واپس ایف بی آر بھجوا دیا۔ شوکت حیات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے تحت نیپا پشاور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے اور ان کی محکمے میں واپسی یکم اگست سے ہو گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق وزارت دفاع کے ماتحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز (کینٹ/گیریژن) راولپنڈی کی سیکنڈری سکول ٹیچر (ایس ایس ٹی گریڈ 17) انعم صادق کو تین سال ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) میں تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...