فورسز نے بارود بھری 2 گاڑیاں، 4 دہشتگردوں سمیت اڑا دیں
خضدار میں فتنہ الہندوستان کی بڑی کارروائی ناکام،گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا گیا چاروں دہشتگرد گاڑیوں میں سوار تھے ،کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری:آئی ایس پی آر
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ اور ان گاڑیوں میں سوار 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ،بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی، بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر انہیں روک لیا گیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیاں تباہ کردی گئیں ،بارودی گاڑیوں میں سوار چار دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے ، وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام" کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments