بلوچستان : کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 18 مزدور جاں بحق

بلوچستان : کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 18 مزدور جاں بحق

سورنج میں 25سے زائد کانکن کوئلہ نکا ل رہے تھے ، دھماکے سے کان بیٹھ گئی جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کو 5،5،زخمیوں کو3،3لاکھ امداد دی جائیگی،حکومت

 کوئٹہ (کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے سورنج میں کوئلہ کی کان گیس دھما کے سے بیٹھ گئی،25 سے زائد کانکن اندر پھنس گئے، 18لاشیں نکال لی گئیں ،بتایا گیا ہے کہ سورنج میں کان سے 25 کے قریب کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی،3کانکنوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا جبکہ امدادی کارروائی کے دوران 18لاشیں برآمد ہوئی ہیں،اندر پھنسے ہوئے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار اور خطرناک حالات کے باوجود پوری جانفشانی سے آپریشن میں مصروف ہیں اور کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر کانکن کے لواحقین کو 5 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو فی کس 3 لاکھ روپے کی امداد فراہم کر ے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...