50 ایس ایس یو کمانڈوز ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں تعینات

50 ایس ایس یو کمانڈوز ڈیپوٹیشن  پر ایف آئی اے میں تعینات

کراچی (سٹاف رپورٹر) اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 50 تربیت یافتہ کمانڈوز کو جن میں 25 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کی درخواست پر معاہدے کے تحت ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز 2 سالہ مدت کے لیے ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دیں گے ۔ پہلے 50 کمانڈوز ایک سال تک تعینات رہیں گے، جس کے بعد ان کی جگہ ایس ایس یو کے مزید 50 کمانڈوز کو اگلے ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر جانے والے ایس ایس یو کمانڈوز سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمانڈوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں اور ایس ایس یو و سندھ پولیس کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور نیک نامی کو برقرار رکھیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے بھی ڈیپوٹیشن پر جانے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے ڈیپوٹیشن کے عمل میں تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ایس ایس یو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد اور انہیں ادارے کے عملی امور میں شامل کیا جانا ایس ایس یو کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اہم اعتراف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...