پاک بحریہ نے کھلے سمندر 19 ماہی گیر بحفاظت ریسکیو کرلئے

پاک بحریہ نے کھلے سمندر 19 ماہی گیر بحفاظت ریسکیو کرلئے

ایرانی، پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے جنوب میں خرابی کے باعث پھنس گئی تھی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ماہی گیروں کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ماہی گیروں کی کشتی کو بچانے کے لیے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔ کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہریوں سمیت 19افراد سوار تھے ، جنہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ 

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا۔پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی اور کشتی کو بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاک بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...