غازی ملت سردار ابراہیم کی برسی تقریب ،خراج عقیدت پیش
مرحوم کا کردارمشعل راہ :سردار یعقوب ، کشمیر میں کشیدگی ختم کرائیں:عبداللہ گل و دیگر
اسلام آباد (دنیا نیوز،اپنے رپورٹر سے )غازی ملت اور ممتاز کشمیری رہنما سردار محمد ابراہیم خان کی 23ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، اس موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا غازیٔ ملت کا تحریک آزادیٔ کشمیر میںکردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ عبداللہ گل نے کہاسردار ابراہیم خان کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پراپیگنڈے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیری قیادت جا ری کشیدگی ختم کرائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments