کارکنوں کو ہمیشہ عزت دی

کارکنوں کو ہمیشہ عزت دی

مانسہرہ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی اسی لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

مانسہرہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر دور حکومت میں ہزارہ ڈویژن،خصوصا مانسہرہ میں اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپنے دور حکومت میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...