پی ایم ڈی سی کا نیشنل ایکویلنس بورڈ امتحان 12ستمبر کرانیکا اعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل ایکویلنس بورڈ (این ای بی) امتحان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ امتحان 12ستمبر 2026بروز ہفتہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل 6اگست 2026سے 20اگست 2026 تک فعال رہے گا۔ تمام امیدوار مقررہ مدت کے دوران پی ایم ڈی سی کے پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات اور معلومات کے لیے کونسل نے امیدواروں کو اپنی سرکاری ویب سائٹ (www.pmdc.pk) وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments