محسن نقوی کے بیان کے بعد حکومت جائیگی نہ وزیر داخلہ
دفاع کیلئے پیسے چاہئیں، پنجاب کے سوا صوبے نہیں دیتے ، اسی کا حل نکالنا ہے شہباز شریف این ایف سی میں تبدیلی پر متفق،آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں تجزیہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نواز،شہباز کے درمیان جو ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے کوئی بیان نہیں آئے گا، حقیقت یہ ہے کہ محسن نقوی کے بیان کے بعد نہ حکومت جائے گی اور نہ ہی وزیر داخلہ جائے گا، دنیا نیوز کے پروگرام ،'آج کی بات سیٹھی کے ساتھ، میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی ا س کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ،اگر تبصرہ کرسکتے تو اس قسم کی بات شہبازشریف کوکرنی چاہئے تھی، کیونکہ وہ وزیر اعظم ہیں، انہوں نے ایسی بات نہیں کی،ظاہر ہے کہ ان کی طرف سے کوئی پریشر تو آیا ہو گاکہ بات کو آپ آگے چلائیں، پیپلز پارٹی بہت سی باتیں مان نہیں رہی،ا ن سے بیٹھ کر منوائیں، این ایف سی ایوارڈ پر وزیر اعظم نے بات کی ہے ،صدر زرداری سے ملے تھے ، شہباز شریف بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کو تھوڑا ساتبدیل کیا جائے ،کیونکہ وزیر اعظم پنجاب سے ہیں ،پنجاب پہلے ہی اس کی قربانی دینے کو تیار ہے ، مگر سندھ ، کے پی، بلوچستان تیار نہیں ہے ،میرے خیال میں یہ وہی ہورہا ہے جس کا میں نے اشارہ پہلے بھی کیا تھا، جب اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ ہم نے کچھ کینالز بنانی ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ شروع ہو گئی،اس کیلئے پیسے مزید چاہئیں،اپنے ڈیفنس کو اپ گریڈٖ کرنے کیلئے ، یہ بقا کا مسئلہ ہے ،اس کیلئے پیسے مزید چاہئیں، مگر بجٹ کے اندر پیسے نہیں ہیں،توپیسے کہاں سے آئیں گے ، تو پیسے وہاں سے آئیں گے جہاں آپ سارے پیسے دے دیتے ہیں صوبوں کو،صوبے توڈیفنس کیلئے کوئی کنٹری بیوٹ نہیں کرتے ،کیونکہ صوبوں کے اندر مسائل ہیں ،صوبوں کو پیسے مل جاتے ہیں،کنٹری بیوشن نہیں دیتے ،وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کنٹری بیوٹ کریں، کیونکہ ڈیفنس صرف پنجاب، اسلام آباد کیلئے نہیں ،بلکہ یہ سارے پاکستان کیلئے ہے ،بات یہ ہے کہ ٖڈیفنس کو زیادہ پیسے چاہئیں،ٖڈیفنس والے کہہ رہے ہیں ہمیں مزید پیسے دو ہم نے نیوی کو اپ گریڈ کرنا ہے صوبے پیسے دینے کے لیے راضی نہیں سندھ کہتا ہے ہم نہیں دیں گے پنجاب والے کہہ رہے ہیں دے دیں گے کیونکہ وزیراعظم بھی پنجابی ہے اور دونوں ایک فیملی سے ہیں اوردونوں کو پتہ ہے کہ وہ کیسے بنے ہوئے ہیں ،اس لیے وہ نا ں نہیں کہہ سکتے ، پنجاب والے پیسے دے دیں گے ،اب اس وقت جو ایشو ہے وہ یہی ہے کہ کسی طریقے سے مسئلہ کا حل نکلنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments