عوام ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے ہوں :سرفراز بگٹی

عوام ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے ہوں :سرفراز بگٹی

زیارت واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جا چکی ، ذمہ دار بچ نہیں سکتے حکومت شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی :وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا فخر اور ریاست کی طاقت ہیں، جبکہ وطن کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔عوام پراپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں زیارت واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جا چکی حکومت کسی بھی ذمہ دار شخص کو نہیں بچائے گی اور انصاف یقینی بنایا جائے گا ،حکومت شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ،دشمن قوتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں متحد ہو کر ناکام بنائیں ،زیارت کے شہدا کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ سانحہ پورے صوبے کے لیے باعثِ افسوس ہے ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی بلوچ یا پشتون روایات سے ۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...