30سال کا سفر ساڑھے 3سال میں طے ،اب پتا چلا کہ سسٹم خراب؟رانا ثنا اللہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا، اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا۔
ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا زرداری صاحب کے ایک برخوردار فرما رہے ہیں، یہ سسٹم بس اب ختم ہو چکا ہے ، برخودار کا کہنا ہے کہ سسٹم اب آگے چلنے کے قابل نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں تم نے 30 سال کا سفر ساڑھے تین سال میں طے کیا، تم کہاں سے چلے اور اب کہاں پہنچ گئے ہو؟ اب تمہیں آکر پتہ چلاہے کہ سسٹم بالکل خراب ہے اور یہ نہیں چل سکتا، اب اس سسٹم کی تمہیں خبر ہو رہی ہے کہ یہ سسٹم ٹھیک نہیں ہے ۔ یہ پارلیمانی جمہوری نظام قائداعظم نے دیا ہے ، سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیاگیا، یہ سب کو معلوم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آپ جلسے میں آکر کہیں کہ وزیراعظم تو فارم 47 کا ہے ، اگر وزیراعظم کے لیے گئے ووٹ فارم 47 کے ہیں تو پھر صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے ؟ نواز شریف کو یہ کہیں گے کہ وہ پہلی دفعہ یا ہمیشہ دھاندلی سے وزیراعظم بنے ہیں تو پھر آپ یاد کریں، یہاں یہ بھی بات ہوتی ہے کہ کوئی پہلی بار ملک توڑنے کے بعد وزیر اعظم بنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments