بھرتی کیس :اپیل پر آج سماعت
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں اپیل پر آج پیر کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
مقدمے کے پس منظر کے مطابق ٹرائل کورٹ نے پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے وقت ہی مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ تاہم سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔پرویز الٰہی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہیں قانون کے مطابق بری کیا گیا تھا اور نچلی عدالتوں نے غلط قانونی تشریح کی ہے ۔ اب سپریم کورٹ اس اپیل پر آج سماعت کرے گی اور معاملے کا حتمی جائزہ لے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments