دہشتگرد مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے
کوئٹہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ وزیراعلی ٰنے اپنے بیان میں کہا کہ بیرونی سرپرستی میں بلوچستان کے امن اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دہشت گرد عناصر نہ پہلے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ کامیاب ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments