عیسیٰ خیل:کار میں دم گھٹنے سے 4کمسن بچے جاں بحق

عیسیٰ خیل:کار میں دم گھٹنے سے 4کمسن بچے جاں بحق

بچوں کی عمریں 7سے 11سال کے درمیان، دو بہنیں اور بھائی بہن شامل بچے ہمسایوں کے گھر موجود کار میں کھیلتے ہوئے لاک ہونے سے پھنس گئے

داؤدخیل (این این آی)عیسیٰ خیل کے نواحی علاقہ کھگلانوالہ میں چار کمسن بچے کار میں پھنس جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے تاج علی اور اختر علی نے بتایا کہ ان کے بچے کھیلنے کی غرض سے باہر نکلے اور ساتھ والے گھر میں موجود کار میں کھیل رہے تھے کہ کار کے خودکار دروازے لاک ہو گئے جس کے باعث بچے گھنٹوں حبس میں رہنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم گھٹنے سے دم توڑ گئے ۔ بچوں کی عمریں سات سے گیارہ سال بتائی گئی ہیں جن میں دو بہنیں حبیبہ اور صنیبہ جبکہ ان کے ساتھ بہن بھائی فرشتہ اور حسین شامل ہیں۔ گھر والوں نے تلاش کیا تو چاروں بچے بند کار میں بے سدھ ملے ۔ انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل منتقل کیا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...