دراندازی میں ناکامی پردہشتگرد کی فائرنگ و شیلنگ، 5 افراد زخمی
دہشتگرد خاران میں داخل ہوکرسوشل میڈیا پروپیگنڈا کیلئے ویڈیوز بنانا چاہتے تھے سکیورٹی فورسز کے ردِعمل کے باعث فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور
اسلام آباد(اے پی پی)خاران میں سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیلئے آنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر ردِعمل کے باعث فرار ہو گئے ۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائیوں کے باعث فتنہ الہندوستان اب صرف سوشل میڈیاپرگمراہ کن بیانیہ بنا نے تک محدودہوچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد مختلف مقامات میں پروپیگنڈاکیلئے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کرتصاویراورویڈیوزبناتے ہیں،سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیلئے دہشتگردوں نے خاران میں دراندازی کی کوشش کی تاکہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا سکے ۔ یہ بھی ایک واضح حقیقت ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی موجودگی یا ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر راہِ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاران میں حواس باختہ دہشتگردوں کی فائرنگ اورشیلنگ سے معصوم بچوں سمیت 5افرادزخمی ہوئے ۔ مذموم عزائم میں ناکامی پر معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا فتنہ الہندوستان کی شدید بوکھلاہٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے ۔ سوشل میڈیا پرجھوٹا پروپیگنڈا اور میدان میں پسپائی،دہشتگردوں کی واضح شکست کی علامت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments