ایچی سن کا مغوی طالب علم بلوچستان سے بازیاب

 ایچی سن کا مغوی طالب علم بلوچستان سے بازیاب

طالب علم ماجداسلم اندھڑ اپنی کار پر رحیم آبادسے بھونگ جا رہاتھا وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاوہ صوبائی حکومت نے بھی کرداراداکیا

رحیم یارخان(آن لائن )کارسمیت اغوا ہونے والے ایچی سن کے طالب علم کوپولیس نے بلوچستان سے بازیاب کرلیا، تین روزقبل بھونگ کارہائشی ایچی سن کالج کاطالب علم ماجداسلم اندھڑ اپنی کارنمبریBXB165پر رحیم آبادسے بھونگ جا رہاتھاکہ کارسمیت نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کرلیاتھا ، جس کے اغوا کامقدمہ پولیس تھانہ بھونگ نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف درج کیاتھا، جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا محمداقبال نے نوجوان کے اغوا کانوٹس لیتے ہوئے پولیس کوہدایت کی تھی کہ تمام تروسائل بروئے کارلاکرطالب علم کوبازیاب کیاجائے جس پرپولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف اغوا کامقدمہ درج کیا، گزشتہ روز پولیس نے بلوچستان سے بازیاب کرلیا ، صوبائی وزیرقانون نے ڈی پی او رحیم یارخان اورپولیس  ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بروقت پیشہ ورانہ موثرکارروائی قابل تحسین ہے انہوں نے بازیاب ہونے والے ماجداسلم کے والدین کوبھی بازیابی پرمبارکباددی انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ذمہ داری اورپیشہ ورانہ مہارت کابہترین مظاہرہ کیا ہے طالب علم کی بازیابی کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاوہ حکومت بلوچستان نے بھی اپنا بھرپورکرداراداکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...