بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کا امریکی ادارے کیساتھ اشتراک کا اعلان

 بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کا امریکی ادارے کیساتھ اشتراک کا اعلان

بائیونکس انٹرنیشنل اور بحریہ ہسپتال پیریٹونیل ڈائلیسس کے فروغ کیلئے کام کرینگے دونوں ادارے ماضی میں بھی متعدد مشترکہ منصوبوں پر کامیابی سے کام کر چکے ہیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بائیونکس انٹرنیشنل، امریکا(Byonyks International USA )کے ساتھ تحقیق اور طبی خدمات کے شعبے میں باضابطہ اشتراک کا اعلان کر دیا ہے ۔بائیونکس( Byonyks )گھر پر ڈائلیسس (Home Dialysis) کی سہولیات کی ترقی میں (صفحہ5بقیہ نمبر14) عالمی سطح پر ایک ممتاز ادارہ ہے اور ان چند منتخب اداروں میں شامل ہے جن کے پاس امریکی ایف ڈی اے سے منظور شدہ سائیکلر (Cycler)موجود ہے ۔دونوں ادارے ماضی میں بھی متعدد مشترکہ منصوبوں پر کامیابی سے کام کر چکے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان میں گردوں کے امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئی اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی تحقیقی جرائد (High Impact Factor Journals) میں متعدد تحقیقی مقالے شائع ہوئے ۔ کامیاب تعاون کی بدولت انٹرنیشنل سوسائٹی آف پیریٹونیل ڈائلیسس( International Society of Peritoneal Dialysis )نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنا باوقار John Maher Award ایک پاکستانی شخصیت بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور چیف آف نیفرولوجی پروفیسر احد قیوم کو عطا کیا۔

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا پیریٹونیل ڈائلیسس یونٹ ( Peritoneal Dialysis Unit )رکھتا ہے اور ISPD کی جانب سے ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تربیتی مرکز (International Training Centre) کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔یادداشتِ مفاہمت پر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں دستخط کیے گئے ۔ اس موقع پر پروفیسر احد قیوم (میڈیکل ڈائریکٹر)اور ڈاکٹر شازیہ عاصم (وائس پریذیڈنٹ، بحریہ انٹرنیشنل ہاسپیٹلز)نے امریکا سے تشریف لانے والے پروفیسر اینڈریو کنگ (چیف میڈیکل آفیسر)، مسٹر فرخ عثمان (چیف ایگزیکٹو آفیسر)، مسٹر حسن ابرار اور پروفیسر نعمان طریف کا خیرمقدم کیا۔ پروفیسر اینڈریو کنگ کو ہوم تھراپیز اور پیریٹونیل ڈائلیسس کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک ممتاز ماہر کی حیثیت حاصل ہے ۔اس عالمی اشتراک کو باضابطہ شکل دینے کے بعد دونوں ادارے پاکستان میں پیریٹونیل ڈائلیسس ( Peritoneal Dialysis )کے فروغ، ڈائلیسس کے مریضوں کی مشکلات میں کمی، اور جدید ترین طبی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...