پی ٹی اے :یوفون، ٹیلی نار انضمام پر قائم نئی کمپنی کی تفصیل طلب

پی ٹی اے :یوفون، ٹیلی نار انضمام پر قائم نئی کمپنی کی تفصیل طلب

نئے لوگو کی تشہیر سے پہلے پی ٹی اے کی باقاعدہ منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد قائم ہونے والی نئی کمپنی کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق نئی کمپنی کے لوگو کی منظوری اتھارٹی سے لینا لازمی ہوگی اور منظوری سے قبل کسی نئے لوگو یا برانڈ کی تشہیر نہیں کی جا سکے گی۔پی ٹی اے نے یوفون اور ضم شدہ ٹیلی نار کمپنی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے نئی کمپنی کے قانونی، مالی، انتظامی اور آپریشنل ڈھانچے سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نئی کمپنی کا سٹرکچر، قانون کے مطابق حاصل کی گئی منظوریوں اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرائی جائیں۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی نے پاکستان ٹیلی موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) اور مجوزہ ضم شدہ کمپنی کو پہلے ہی ہدایت کی تھی کہ انضمام کا قانونی عمل مکمل ہوتے ہی پی ٹی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی نئے برانڈ نام، لوگو یا تشہیری مہم کے آغاز سے قبل پی ٹی اے کو مطلع کرنا اور اس کی منظوری حاصل کرنا قانونی تقاضا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ہدایات کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...