نظام کی ناکامی کی وجہ صرف چار صوبوں کا وجود نہیں،جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا ہے ،رضا ربانی

نظام کی ناکامی کی وجہ صرف چار  صوبوں کا وجود نہیں،جمہوریت کو  پٹڑی سے اتارنا ہے ،رضا ربانی

اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور نظام کی ناکامی کے بیان نے غیر ضروری حساس بحث کو جنم دیا۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف چار صوبوں کا وجود نہیں بلکہ جمہوری عمل کو بار بار پٹڑی سے اتارنا ہے ، ناکامی کی وجہ سول وعسکری بیورو کریسی کو سیاسی کردار اور   فیصلہ سازی میں غیرمعمولی وسعت دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ آمروں کو آئین میں ترامیم اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی اجازت دینا اس کی وجہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...