حکومت عملی طور پر فارغ عمران خان کے بغیر کوئی ڈائیلاگ مکمل نہیں ہوسکتا ،فواد چودھری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اب عملی طور پر فارغ ہو چکی ہے ، ملک کا موجودہ نظام کولیپس کرچکا ہے۔
اس میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے ، تاہم عمران خان کے بغیر ایسا کوئی بھی ڈائیلاگ مکمل نہیں ہوسکتا،ایک بیان میں انہوں نے کہا 3 وفاقی وزیر وزیراعظم کو کہہ رہے ہیں کہ تیر کمان سے نکل گیا ہے ، اب واپس نہیں آ سکتا، باقی رہی بات بیانیہ کی تو جس دن عدم اعتماد کی تحریک ہو رہی تھی، ہم تو اُس دن بھی کہہ رہے تھے ، اگلے دس سال ہم ہی حکومت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments