ملکی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، اسد قیصر

ملکی بحرانوں کا حل صرف  شفاف انتخابات ہیں، اسد قیصر

پشاور(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں۔

اپنے بیان میں اسد قیصر کا موجودہ حکومت کو ‘فارم 47’ کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ‘فارم 47’ کی حکومت کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ نہیں، اس لیے اسے قانون سازی کا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ملک میں آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر متنازعہ انتخابات کرائے جائیں۔ موجودہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے قانون کے مطابق اس کا احتساب کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...