کشمیری مہاجرین کا حق رائے دہی آئینی ،جمہوری حق ،میر واعظ

 کشمیری مہاجرین کا حق رائے دہی آئینی ،جمہوری حق ،میر واعظ

تمام فریق مشاورت سے متوازن، مقبول اور سب کے لیے قابل قبول حل تلاش کریں

 اسلام آباد (اے پی پی)کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کشمیری مہاجرین کے حقوق غصب کرنے کی کوشش پرلائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے ،حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں مہاجرینِ کشمیر کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے  نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں اور یہ مساوی احترام اور تحفظ کے مستحق ہیں۔ میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ ہماری جدوجہد کی کامیابی جموں وکشمیر کے ہرعلاقے کے باشندوں کے حقوق کی بلا تفریق نمائندگی سے مشروط ہے ،ایک طبقے کے حقوق کی خاطر دوسرے کے آئینی و جمہوری حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے زور دیا کہ اس معاملے سے متعلق تمام فریقین مل بیٹھ کر باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے بات چیت کریں اور ایک متوازن، مقبول اور قابلِ قبول حل تلاش کریں جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...