چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کا مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ

چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کا مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ

کوئٹہ (آن لائن) چاغی کے علاقے یک مچ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کرکے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے ٹائر برسٹ کردیئے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب سکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں تفتان سے کوئٹہ آنے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا حملے کے دوران متعدد بوزر اور کنٹینرز سمیت گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان کے ٹائر پھاڑ دیئے گئے اس حوالے سے گاڑی ڈرائیور نے قافلے پر حملہ سے متعلق اپنے قریبی ساتھی کو ویڈیو اور وائس میسج بھی کیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...