تجربات سے استفادہ ضروری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بزرگ سیاسی رہنماؤں کے تجربات اور دانش سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل، جمہوری روایات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے حاجی غلام احمد بلور کو ان کی ملکی سیاست، جمہوریت اور عوام کیلئے گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ حاجی غلام احمد بلور نے طویل سیاسی جدوجہد کے ذریعے جمہوری اقدار کے استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ جمہوری اقدار اور قومی ہم آہنگی کیلئے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حاجی غلام احمد بلور نے فیصل کنڈی کی سیاسی و عوامی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی قوتیں جمہوری استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ کردار ادا کرتی رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments