داتاصاحبؒ عرس:لاہور میں آج تعطیل ،عدالتیں بھی بند رہیں گی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے ،کورٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے حضرت سیدعلی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کے موقع پر آج 4 اگست بروز منگل کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔۔
۔ چھٹی کا اطلاق صرف ڈپٹی کمشنر لاہور کے ماتحت کام کرنے والے ضلعی دفاتر اور متعلقہ ضلعی سرکاری اداروں پر ہوگا،پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری محکمے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ میں بھی آج عام تعطیل ہو گی، لاہورہائیکورٹ پرنسپل اور لاہور کی تمام ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments