ہائیکورٹ:مورثی جائیداد ٹرانسفرکیلئے ہراساں کرنے پر ڈی سی طلب

 ہائیکورٹ:مورثی جائیداد ٹرانسفرکیلئے ہراساں کرنے پر ڈی سی طلب

ایس ایچ اوشالیماربھی طلب،آئی جی اسلام آبادپیراوائزکمنٹس جمع کرائیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقہ موہڑہ نور میں217کنال12 مرلہ اراضی کی ٹرانسفر کے معاملہ میں درخواست گزار  اور اس کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ اوتھانہ شالیمار شفقت فیض کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر فریقین سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے ۔جسٹس اعظم خان نے ایڈووکیٹ عباد عباسی کی درخواست پر سماعت کا دو صفحات کا تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں کہاگیا ہے کہ درخواستگزار کے مطابق موروثی جائیداد غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کیلئے ہراساں کیاجارہاہے ، وکیل کے مطابق 22جنوری کے عدالتی حکم کے باوجود  درخواست گزار اور اس کی فیملی کو ہراساں کیاجارہاہے ، حکمنامہ میں عدالت کاکہناہے کہ اٹھائے گئے نکات غورطلب ہیں، آئی جی پولیس آئندہ سماعت سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں،ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ اوتھانہ شالیمار ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...