ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن فنڈ سکیم، 16کمپنیوں سے معاہدہ
کمپنیاں اہل پنشن فنڈ منیجرز کی فہرست میں شامل کر لی گئیں:وزارت خزانہ سرکلر
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن فنڈ سکیم 2024 پر عمل کیلئے سولہ (16) فنانشل کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے ، وزارت خزانہ نے ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن فنڈ کے پنشن فنڈ منیجرز کے ساتھ معاہدے مکمل کر لیے ہیں تاکہ متعلقہ اداروں اور ملازمین کو مستند معلومات دستیاب ہو سکیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے والی 16 کمپنیوں میں اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، الحبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اٹلس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، جے ایس انویسٹمنٹس لمیٹڈ، لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ، ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ، ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ، الفلاح ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ، این بی پی فنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ اور اے ڈبلیو ٹی انویسٹمنٹس لمیٹڈ شامل ہیں۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کو اہل پنشن فنڈ منیجرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments