آزاد کشمیر کابینہ مختصر ،مہاجرین کی نشستوں پر جیتنے والے آئوٹ

 آزاد کشمیر کابینہ مختصر ،مہاجرین کی نشستوں پر جیتنے والے آئوٹ

قائد ن لیگ نواز شریف نے حکومت سازی کے لئے پارٹی پالیسی واضح کردی پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حکومت سازی کے لئے پارٹی پالیسی واضح کردی ،ذرائع کے مطابق کشمیر کابینہ مختصر رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ذرائع نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا ہے کہ کا بینہ مختصر رکھی جائے تاکہ ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ نہ بڑھے ، لیگی رہنماؤں نے وزارت عظمی کے لئے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے سینئررہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...