گریڈ 20 ترقی :سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 7 افسران کی نامزدگی موخر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کے لیے 40 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد گریڈ 19 کے سات افسران کی نامزدگی موخر کردی ۔
کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کیمپسز میں 20 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک جاری رہے گا،جن افسران کی نامزدگی موخرکی گئی ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں سپیشل سیکرٹری عبداللہ نیئر شیخ ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات شاکر عباس،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، ان لینڈ ریونیو اینڈ کسٹمز نارتھ لاہور کے ڈائریکٹر محمد شاہد رفیق ،سینیٹ سیکرٹریٹ کی ڈپٹی سیکرٹری فائقہ عبدالحئی ،پنجاب اسمبلی کے ایڈیشنل سیکر ٹریز فیصل بلال،علی حسنین اورملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل راشد ارشاد شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments