’’بھائی ماننا پڑیگا‘‘کراچی کی ٹرانسپورٹ پر عظمی ٰبخاری کاطنزیہ تبصرہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کراچی کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر طنزیہ انداز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’بھائی ماننا پڑے گا‘‘، انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری اب ڈراموں میں تفریح کے لیے استعمال ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے ، سفر ہر قدم پرُ خطر ہو رہا ہے ، جو دامن تھا دامن بدر ہو رہا ہے ، جو مسافر ادھر تھا وہ اُدھر ہو رہا ہے ۔ جو کالر تھا گردن میں رہ گیا ہے ، جو ٹماٹر تھا تھیلے میں ٹر رہ گیا ہے ۔ خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے ، ہاتھ میں تو صرف پر رہ گیا ہے ، عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کوئی کام اگر ہم سے ہورہا ہے تو بس کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments