گلگت بلتستان :تمباکو مصنوعات کی تشہیر اور سپانسرشپس پر پابندی عائد
گلگت(اے پی پی)گلگت بلتستان حکومت نے تمباکو مصنوعات کی تشہیر اور سپانسرشپس پر پابندی عائد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق گلگت بلتستان میں تمباکو، سگریٹ اور اس سے جڑی ہر قسم کی مصنوعات کی تشہیر، پروموشن اور سپانسرشپ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ قانون کے اس تاریخی نفاذ کے تحت خاص طور پر تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز(ہسپتالوں و ڈسپنسریوں) کے ارد گرد 200 میٹر کی حدود میں تمباکو اور سگریٹ کی فروخت، سٹوریج، نمائش اور کسی بھی قسم کی تشہیر کوجرم قرار دے کر اس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ محکمہ نارکوٹکس نے گلگت، بلتستان اور دیامر ریجن کے سرکل افسروں کو پابند کیا ہے کہ وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کے ساتھ مل کر تمام دکانداروں کو نوٹسز جاری کریں اور 15 دنوں کے اندر تمباکو کے تمام بینرز اور اشتہارات ہٹا کر تعمیلی رپورٹ جمع کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments