پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ التوا کا شکار
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال حل نہیں ہوسکا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایک سال قبل قائمہ کمیٹیوں سے استعفے د ئیے تھے تاہم نہ حکومت کی جانب سے انہیں واپس لانے کے لئے کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اپنے استعفے واپس لئے ۔پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے گزشتہ سال 30 جولائی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی سات قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر ،خواجہ شیراز ،ملک عامر ڈوگر ، ثنا اللہ مستی خیل ، محمد عاطف ، جاوید اقبال وڑائچ اور عظیم الدین زاہد شامل ہیں۔تاہم سپیکر نے اب تک پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہیں کئے ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments