پشاور بورڈ میٹرک نتائج ، کامیابی کی شرح میں 14 فیصد کمی

پشاور بورڈ میٹرک نتائج ، کامیابی کی شرح میں 14 فیصد کمی

گزشتہ برس 91589 طلبہ نے امتحان د یا ، 76484پاس ،شرح83.5 فیصد رواں سال 95496 طلباء میں سے 66988 کامیاب ،تناسب 70.15 فیصد رہا

 پشاور (دنیا رپورٹ )پشاور بورڈ کے اعلان کردہ میٹرک نتائج 2026 میں طلباء کے پاس کرنے کی شرح میں ناقابل یقین حد تک کمی دیکھنے میں آئی ،گزشتہ سال کے مقابلے میں 14فیصد کمی لمحہ فکریہ ہے ، گزشتہ برس 91589 طلبہ نے امتحان د یا جن میں سے 76484طلبا نے پاس ہوئے اور کامیابی کی شرح83.5رہی جبکہ سال 2026میں 95496 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 66988 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 70.15 رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 14 فیصد کم اور باعث تشویش ہے حکومتی ذمہ داران کو اس ناقابل یقین حد تک کمی کی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...