کشمیر میں دھاندلی سے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا:پیپلز پارٹی

کشمیر میں دھاندلی سے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا:پیپلز پارٹی

مرحلہ وار پولنگ ،بعض انتظامی فیصلوں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے متناز عہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے ، نیئر بخاری ، لطیف اکبر کی پریس کانفرنس

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے متناز عہ حلقوں میں دوبارہ انتخابات اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا ، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری ،قائم مقام صدر چودھری آزاد کشمیر لطیف اکبر ، چودھری یاسین نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانا چیف الیکشن کمشنر کا کام نہیں بلکہ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرانا اس کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرحلہ وار پولنگ اور بعض انتظامی فیصلوں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ، اس لئے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے ۔ چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بدانتظامی اور دھاندلی سے انتخابی عمل کی ساکھ متاثر ہوئی۔چودھری یاسین نے کہا کہ بعض حلقوں میں غیرمعمولی ٹرن آؤٹ اور نتائج پر شدید تحفظات ہیں۔ندیم افضل چن نے وفاقی حکومت پر سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی پر قائم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...